چین میں ریلوے اور ہائی وے سرنگوں کی لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی!

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں آج منعقد ہونے والی 2024 کی ورلڈ ٹنل کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ چین میں ریلوے اور سڑک کی سرنگوں کی کل لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس طرح چین دنیا میں سب سے زیادہ سرنگوں والا ملک بن گیا۔ اس کے علاوہ میٹروز کے لیے بنائی گئی سرنگوں کی لمبائی 8 ہزار 543 کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل ٹنل اینڈ انڈر گراؤنڈ سٹرکچرز ایسوسی ایشن (آئی ٹی اے) کے رکن ممالک جیسے کہ انگلینڈ، جرمنی، امریکہ اور کینیڈا کے ماہرین اور متعلقہ کاروباری اداروں کے نمائندوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی، جو 34 سال بعد چین میں دوبارہ منعقد ہوئی۔